ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گؤرکشکوں پرمودی کی تنبیہ بے اثر؛جگنیش میوانی نے بنایا نشانہ ، کہا،دنیا کا بیسٹ ایکٹر ہندوستان سے آئے گا

گؤرکشکوں پرمودی کی تنبیہ بے اثر؛جگنیش میوانی نے بنایا نشانہ ، کہا،دنیا کا بیسٹ ایکٹر ہندوستان سے آئے گا

Fri, 05 Jan 2018 00:52:02    S.O. News Service


احمد آباد ،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دلت لیڈر جگنیش میوانی نے مہاراشٹر میں دلتوں پر حملہ کے بعد وزیر اعظم مودی پر نشانہ سادھا ہے۔ گزشتہ سال اگست میں گؤرکشکوں کے ذریعہ دلتوں پرحملہ کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ اگر آپ کو شوٹ کرنا ہو تو مجھے شوٹ کیجیے ، لیکن میرے دلت بھائیوں کے ساتھ ایسا نہ کریں۔جگنیش میوانی نے وزیر اعظم کے اسی بیان پر چٹکی لیتے ہوئے ٹویٹ کیاہے۔میوانی نے وزیر اعظم مودی کی تقریر کا ویڈیو کلپ بھی اپنے ٹویٹ کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ میوانی نے اپنی ٹویٹ میں لکھا : ناسترودمس یہ پیشین گوئی کر گئے تھے کہ 21 ویں صدی میں دنیا کا بہترین اداکار ہندوستان سے آئے گا۔خیال رہے کہ جگنیش میوانی بھیما کورے گاؤں جنگ کی 200 ویں سالگرہ سے متعلق اس پروگرام میں موجود تھے ،جس کے بعد دلتوں پرحملہ ہوا تھا اور پھر تشدد کی آگ ممبئی سمیت پورے مہاراشٹر میں پھیل گئی تھی۔


Share: